Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
27 - 308
(4) اگر دُھلا ہوا ہاتھ یا بدن کا کوئی حصہ پڑ جائے تو حَرَج نہیں(5) حائِضہ ( یعنی حیض والی) حَیض سے یا نِفاس والی نِفاس سے پاک تو ہو چکی ہو مگر ابھی غسل نہ کیا ہو تو اس کے جسم کاکوئی عُضو یا حصّہ دھونے سے قبل اگر دَہ در دَہ        ( 10×10) سے کم پانی میں پڑا تو وہ پانی مُسْتَعمَل(یعنی استِعمال شدہ)ہوجائے گا (6) جو پانی کم از کم دَہ در دَہ ہو وہ بہتے پانی اور جو دَہ در دَہ سے کم ہو وہ ٹھہرے پانی کے حکم میں ہوتا ہے (7)عُمُوماً حمام کے ٹَب ، گھریلو استِعمال کے ڈول، بالٹی ، پتیلے ، لوٹے وغیرہ دَہ در دَہ سے کم ہوتے ہیں ان میں بھرا ہو ا پانی ٹھہرے پانی کے حکم میں ہوتا ہے(8) اعضائے وُضُو میں سے اگر کوئی عُضو دھو لیا تھا اور اِس کے بعد وُضو ٹوٹنے والا کوئی عمل نہ ہوا تھا تو وہ دُھلا ہوا حصّہ ٹھہرے پانی میں ڈالنے سے پانی مُسْتَعمَل نہ ہو گا (9) جس شخص پر غسل فرض نہیں اُس نے اگرکُہنی سمیت ہاتھ دھو لیا ہو توپورا ہاتھ حتّٰی کہ کُہنی کے بعد والاحصّہ بھی ٹھہرے پانی میں ڈالنے سے پانی مُسْتَعمَل نہ ہو گا (10)با وُضو نے یا جس کا ہاتھ دُھلا ہوا ہے اُس نے اگر پھر دھونے کی نیّت سے ڈالا اور یہ دھونا ثواب کا کام ہو مَثَلاً کھانا کھانے یا وضو کی نیّت سے ٹھہرے پانی میں ڈالا تو مُسْتَعمَل ہو جائے گا(11) حیض یا نِفاس والی کا جب تک حیض یا نِفاس باقی ہے ٹھہرے پانی میں بے دُھلا ہاتھ یا بدن کا کوئی حصّہ ڈالے گی پانی مُسْتَعمَل نہیں ہوگا ہاں اگر یہ بھی ثواب کی نیّت سے ڈالے گی تو مُسْتَعمَل ہو جائے گا۔ مَثَلاً اِس کیلئیمُستَحَب ہے