پنجاب(پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لُبِّ لُبا ب ہے کہ میں گانے باجے سننے کی بہت شوقین تھی ۔میرے پاس گانوں کی بہت ساری کیسٹیں اور کتابیں جمع تھیں بلکہ میں خُود بھی گانے لکھتی تھی ۔فلموں ڈراموں کی ایسی دیوانی تھی کہ لگتا تھا کہ شایدان کے بغیر ( مَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ )میں جی نہ سکوں گی ۔افسوس کہ نگاہوں کی حفاظت کا بالکل بھی ذہن نہیں تھا۔اللہ عزَّوَجَلَّ کے کرم سے بِالآخر گناہوں بھری زندگی سے کنارہ کشی کی صورت بن ہی گئی،ہوا یوں کہ میں نے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی ۔اس سنّتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان ، دُعا اور اسلامی بہنوں کی اِنفرادی کوشش کے مدنی پھولوں نے میرے دل میں مَدَنی