پنجاب(پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے :ہمارا خاندان عقائد کے اعتبار سے مختلف خانوں میں بٹا ہوا تھا،میں شدید پریشان تھی کہ نہ جانے کون سے لوگ صحیح راستے پر ہيں ! میں اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعائیں کیا کرتی کہ یااللہ! مجھے سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرما ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے سیدھا راستہ مل گیا اوراس کی صورت یوں بنی کہ ایک دن چند اسلامی بہنوں نے مجھے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی،میں سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی ۔وہاں ایک مُبلِّغہ اسلامی بہن نے فیضانِ سنّت سے دیکھ کر بیان کیا، بیان سن کرمیں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے کانپ اٹھی۔رقّت انگیز دُعا ، صلوٰۃ وسلام اور اسلامی بہنوں کی اپنائیت بھری ملاقاتوں نے مزید بَہُت مُتأَثِّرکیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے مذہب مُہَذَّب اہلسنّت کی صداقت پر یقین کی دولت کے ساتھ ساتھ مجھے نمازِ پنجگانہ