Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
272 - 308
شہزادیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی شرم و حیا کے صدقے وہ بَرَکتیں نصیب ہوئیں کہ مَدَنی بُرقَع اُن کے لباس کا جُزْوِ لایَنْفَک بن گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ مَدَنی مُنّیوں اور اسلامی بہنوں کو قراٰنِ کریم حِفظ ونا ظِرہ کی مفت تعلیم دینے کیلئے کئی مدارِسُ المدینہ اور عالِمہ بنانے کیلئے مُتَعَدِّد،''جامِعاتُ المدینہ'' قائم ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی میں '' حافِظات '' اور '' مَدَنِیّہ عالِمات''کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔بَہرحال اسلامی بھائیوں سے اسلامی بہنیں کسی طرح پیچھے نہیں ہیں، ۱۴۲۹ سِنِ ہِجری کے مَدَنی ماہ جمادی الاُولٰی (جون 2008)میں پاکستان کے اندر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی اسلامی بہنوں کی'' مجلسِ مشاورت'' کی طرف سے ملنے والی کارکردگی کی ایک جھلک مُلاحَظہ ہو: (1)اِس ایک مَدَنی ماہ میں ملک بھر کے اندر روزانہ تقریباً 24228گھر درس ہوئے (2) روازنہ لگنے والے مدرسۃُ المدینہ ( بالِغات) کی تعداد لگ بھگ 3275 اور اِن سے اِستِفادہ کرنے والیوں کی تعداد تقریباً 34633(3) حلقہ/عَلاقہ سطح کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماعات کی تعداد تقریباً 3000ان میں شریک ہونے والیاں لگ بھگ136245ایک لاکھ چھتّیس ہزار دو سو پینتالیس(4)ہفتہ وار تربیتی حلقوں کی تعدادتقریباً26052۔
مِری جس قَدَر ہیں بہنیں ، سبھی مَدَنی بُرقع پہنیں

انہیں نیک تم بنانا مَدَنی مدینے والے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter