Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
271 - 308
الصَّلٰوۃ وَالسَّلام سے باہَر کی طرف تشریف لا رہے ہیں۔'' اللہ عزَّوَجَلَّ کی قدرت کہ آج وُہی سبز سبز عمامے والے میرے گھر نیکی کی دعوت دینے آ گئے ! اُن کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتِماع کی دعوت دی گئی۔ اب وہ اپنے خاندان کی اسلامی بہنوں سَمیت باقاعِدگی کے ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت فرماتی ہیں۔
ہیں صَحابہ کے جُھرمَٹ میں بدرُالدُّجےٰ

نورہی نور ہر سُو مدینے میں ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
اسلامی بہنوں ميں مَدَنی انقلاب
    اسلامی بہنو!دیکھاآپ نے ! دعوتِ اسلامی والوں پر سرکارِ نامدار،باِذنِ پروردگار دو عالم کے مالِک ومُختار ، شَہَنْشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاکتنا بڑا کرم ہے ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں میں بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی ہر طرف دھومیں ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ لاکھوں لاکھ اسلامی بہنوں نے بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو قَبول کیا، فیشن پرستی سے سَر شار مُعاشَرے میں پروان چڑھنے والی بے شمار اسلامی بہنیں گناھوں کے دَلدَل سے نکل کر اُمَّہاتُ الْمُؤْمِنِین اورشہزادئ کونَین بی بی فاطِمہ رضی اللہ تعالیٰ عَنْہُنَّ کی دیوانیاں بن گئیں۔ گلے میں دُوپٹّا لٹکا کر شاپنگ سینڑوں اور مَخلوط تفریح گاہوں میں بھٹکنے والیوں ، نائٹ کلبوں اور سنیما گھروں کی زینت بننے والیوں کو کربلا والی عِفَّت مَآب َّ
Flag Counter