اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی والوں پر جھوم جھوم کر بار انِ رحمت برستی ہے چُنانچِہ برمِنگھم (u.k. ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز و الفاظ میں پیشِ خدمت ہے ،ہم ایک بار مسلمانوں کی گُنجان آبادی والے عَلاقے small health جس کو ہم اپنے مَدَنی ماحول میں '' مکّی حلقہ'' کہتے ہیں میں عَلاقائی دورہ کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے کیلئے گھر گھر جارہے تھے ۔ اس دَوران ایک گھر پر دستک دی تو ایک عمر رسیدہ خاتون نکلیں جن کا میر پور( کشمیر )سے تعلُّق تھا، اردو اور انگلش سے نا بلد تھیں۔ ہم نے سر جُھکاکر پنجابی میں نیکی کی دعوت پیش کی اور عرض کی کہ گھر کے مَردوں کو فُلاں وَقت مسجِد میں بھیج دیجئے۔ ہم جب جانے لگے تو وہ کہنے لگیں: اب میری بھی سنو! ہمارے پاس وَقت کم تھا اس لئے آگے بڑھ گئے مگر ہمارے ایک اسلامی بھائی ٹھہر گئے ۔ بڑی بی فرمانے لگیں : اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ میں نے چند ہی روز پہلے یہ مبارَک خواب دیکھا تھا کہ سرکار ِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سبزسبز عمامہ شریف والوں کے جُھرمٹ میں مسجدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف علٰی صاحِبِہا