Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
269 - 308
"بانُوانِ طہارت پہ لاکھوں سلام" کےتیئس حروف کی نسبت سے اسلامی بہنوں کے23مدنی بہاریں
درُود شریف کی فضیلت
    حضرتِ سیِّدُنا عبدُالرحمن بن عَوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ شَہَنْشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحِب ِجُودونَوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہا ایک مرتبہ باہَرتشریف لائے تو میں بھی پیچھے ہولیا ۔آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ایک باغ میں داخِل ہوئے اور سجدے میں تشریف لے گئے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے سَجدہ اتناطویل کردیا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہیں اللہ عزَّوَجَل نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی روحِ مبارَکہ قبض نہ فرمالی ہو۔چُنانچِہ میں قریب ہوکر بغور دیکھنے لگا ۔ جب سرِاَقدس اٹھایا تو فرمایا:'' اے عبدُالرحمن ! کیا ہوا ؟ '' میں نے جواباًاپنا خَدشہ ظاہر کردیا تو فرمایا: ''جبرئیلِ امین نے مجھ سے کہا: '' کیا آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو یہ بات خوش نہیں کرتی کہ اللہ عزَّوَجَل فرماتاہے کہ جوتم پر دُرُود پاک پڑھے گا میں اُس پر رَحمت نازِل
Flag Counter