| اسلامی بہنوں کی نماز |
لوہے کی چیز جیسے چُھری، چاقو، تلوار وغیرہ جس میں نہ زنگ ہونہ نقش و نگار ، نَجِس ہو جائے تو اچّھی طرح پونچھ ڈالنے سے پاک ہو جائے گی اور اس صورت میں نَجاست کے دَلدار یا پتلی ہونے میں کچھ فرق نہیں۔ یُوہیں چاندی، سونے ، پیتل، گِلٹ اور ہر قسم کی دھات کی چیزیں پونچھنے سے پاک ہو جاتی ہیں بشرطیکہ نقشی نہ ہوں اور اگر نقشی ہوں یا لوہے میں زَنگ ہو تو دھونا ضَروری ہے پونچھنے سے پاک نہ ہوں گی۔
(بہار شریعت حصہ ۲ص۱۲۲ )
آئینہ پاک کرنے کا طریقہ
آئینہ اورشیشے کی تمام چیزیں اور چینی کے برتن یامِٹّی کے رَوغنی برتن(یا مٹی کے وہ برتن جن پر کانچ کی پتلی تہ چڑھی ہوتی ہے) یاپالش کی ہوئی لکڑی غرض وہ تمام چیزیں جن میں مَسام نہ ہوں، کپڑے یا پَتّے سے اِس قَدَرپُونچھ لی جائیں کہ(نَجاست کا) اثر بِالکل جاتا رہے پاک ہو جاتی ہیں۔ (اَیضاً ) مگر خیال رہے کہ دراڑ ہو، یا کہیں سے کچھ اُکھڑا ہوا ہو یا کوئی حصّہ ٹوٹا ہو اہو یا کہیں سے پالش نکل گئی ہواَلغَرَض کسی طرح کا بھی کُھردرا پن ہونے کی صورت میں اس حصّے کاپُونچھنا کافی نہ ہوگا دھوکر پاک کرنا ضَروری ہے۔
جُوتے پاک کرنے کا طریقہ
موزے(چمڑے کے) یا جُوتے میں دَلدار نَجاست لگی، جیسے پاخانہ ، گوبر ،