Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
266 - 308
نہیں ۔                           (اَیضاً )
دوسرے کے ناپاک کپڑے کی نشاندہی کب واجِب ہے
کسی دوسرے مسلمان کے کپڑے میں نَجاست لگی دیکھی اور غالِب گمان ہے کہ اس کو خبر کریگا تو پاک کر لے گا تو خبر کرنا واجِب ہے۔ (ایسی صورت میں خبر نہیں دیگا تو گنہگار ہوگا)۔
 (بہارِ شریعت حصّہ ۲ص۱۲۷)
اسلامی بہن نے اگر نامحرم مَثَلاً بھابھی نے دیور کے کپڑے میں نَجاست دیکھی تو بتانا ضَروری نہیں۔
رُوئی پاک کرنے کا طریقہ
     روئی کا اگر اتنا حصہ نَجِس(ناپاک) ہے جس قَدَر دُھننے سے اُڑ جانے کا گمانِ صحیح ہو تو دُھننے سے(روئی) پاک ہو جائے گی ورنہ بِغیر دھوئے پاک نہ ہو گی، ہاں اگر معلوم نہ ہو کہ کتنی نَجِس(ناپاک) ہے تو بھی دُھننے سے پاک ہو جائے گی۔
                 (بہار ِشریعت حصّہ ۲ص۱۲۵ )
برتن پاک کرنے کا طریقہ
     اگر ایسی چیز ہو کہ اس میں نَجاست جذب نہ ہو ئی ،جیسے چینی کے برتن یا مٹی کا پرانا استِعمالی چکنا برتن یالوہے، تانبے، پیتل وغیرہ دھاتوں کی چیزیں تو اسے فَقَط تین بار دھو لینا کافی ہے، اس کی بھی ضَرورت نہیں کہ اسے اتنی دیر تک چھوڑدیں کہ پانی ٹپکنا موقوف ہو جائے۔                 (اَیضاً۱۲۱ )
Flag Counter