مَنی والے کپڑے پاک کرنے کے 6اَحکام
(1) مَنی کپڑے میں لگ کر خشک ہو گئی توفَقَط مَل کر جھاڑنے اور صاف کرنے سے کپڑا پاک ہو جائے گا اگرچِہ بعد مَلنے کے کچھ اس کا اثر کپڑے میں باقی رہ جائے ۔ (اَیضاًص۱۲۲) (2) اِس مَسْئَلے میں عورت و مرد اور انسان و حیوان و تَنْدُرُست و مریضِ جِریان سب کی مَنی کا ایک حکم ہے۔(اَیضاً ) (3)بدن میں اگر مَنی لگ جائے تو بھی اسی طرح پاک ہو جائے گا۔ (اَیضاً ) (4) پیشاب کر کے طہارت نہ کی پانی سے نہ ڈَھیلے سے اورمَنی اس جگہ پر گزری جہاں پیشاب لگا ہوا ہے، تو یہ مَلنے سے پاک نہ ہو گی بلکہ دھونا ضَروری ہے اوراگر طہارت کر چکا تھا یا منی جَست کرکے(یعنی اُچھل کر) نکلی کہ اس مَوضَعِ نَجاست (یعنی ناپاک جگہ )پر نہ گزری تو مَلنے سے پاک ہو جائے گی۔ (اَیضاًص۱۲۳) (5)جس کپڑے کو مَل کر پاک کر لیا (اب)اگروہ پانی سے بھیگ جائے تو ناپاک نہ ہوگا۔ (ایضاً ) (6) اگرمَنی کپڑے میں لگی ہے اور اب تک تَر ہے (بغیر سکھائے پاک کرناچاہیں) تو دھونے سے پاک ہو گا(سوکھنے سے قبل ) مَلنا کافی