اگر کپڑے کا تھوڑا سا حصّہ ناپاک ہو جائے
کپڑے کا کوئی حصہ ناپاک ہو گیا اور یہ یاد نہیں کہ وہ کون سی جگہ ہے، تو بہتر یہی ہے کہ پورا ہی دھو ڈالیں (یعنی جب بِالکل نہ معلوم ہوکہ کس حصّہ میں ناپاکی لگی ہے اور اگر معلوم ہے کہ مَثَلًا آستین نَجِس ہو گئی مگر یہ نہیں معلوم کہ آستین کا کونسا حصّہ ہے ،تو پوری آستین کا دھونا ہی پورے کپڑے کا دھونا ہے) اور اگر انداز ے سے سوچ کر اس کا کوئی ساحصّہ دھولے جب بھی پاک ہو جائے گا، اور جو بِلا سَوچے ہوئے کوئی ٹکڑا(حصّہ) دھولیا جب بھی پاک ہے مگر اس صورت میں اگر چند نَمازیں پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ نَجِس حصّہ نہیں دھو یا گیا تو پھر دھوئے اورنَمازوں کا اِعادہ کرے(یعنی دوبارہ پڑھے ) اور جو سوچ کر دھو لیا تھااور بعد کوغَلَطی معلوم ہوئی تواب دھولے اور نَمازوں کے