Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
260 - 308
وقتوں بلکہ مختلف دنوں میں یہ تعداد پوری کی جب بھی پاک ہو جائے گا۔ (اَیضاًص۱۲۲ )
بہتے نل کے نیچے دھونے میں نچوڑنا شرط نہیں
    فتاوٰی امجدیہ جلد1صَفْحَہ35میں ہے کہ یہ (یعنی تین مرتبہ دھونے اور نچوڑنے کا) حکم اُس وَقت ہے جب تھوڑے پانی میں دھویا ہو ،اور اگر حوضِ کبیر(یعنی دَہ در دَہ یا اس سے بڑے حوض،نہر،ندی،سمندر وغیرہ) میں دھویاہو یا (نل،پائپ یا لوٹے وغیرہ کے ذریعے )بہت سا پانی اس پر بہایا یا(دریا وغیرہ) بہتے پانی میں دھویا تو نچوڑنے کی شرط نہیں۔
بہتے پانی میں پاک کرنے میں نچوڑنا شرط نہیں
     فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں:دَری یا ٹاٹ یا کوئی ناپاک کپڑا بہتے پانی میں رات بھر پڑا رہنے دیں پاک ہو جائے گا اور اصل یہ ہے کہ جتنی دیر میں یہ ظنِّ غالِب ہو جائے کہ پانی نَجاست کو بہالے گیا پاک ہو گیا کہ بہتے پانی سے پاک کرنے میں نِچوڑنا شرط نہیں۔
   (بہارِ شریعت حصّہ ۲ص۱۲۱ )
پاک ناپاک کپڑے ساتھ دھونے کا مَسئَلہ
     اگر بالٹی یا کپڑے دھونے کی مشین میں پاک کپڑوں کے ساتھ ایک بھی ناپاک کپڑا پانی کے اندر ڈال دیا تو سارے ہی کپڑے ناپاک ہو جائیں گے اور بِلاضَرورتِ شَرعِیَّہ ایسا کرناجائز نہیں ہے ۔ چُنانچِہ میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ
Flag Counter