Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
261 - 308
اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاوٰی رضویہ ( مُخَرَّجہ)جلد اوّل صَفْحَہ792 پر فرماتے ہیں:بِلا ضَرورت پاک شے کو ناپاک کرنا ناجائز و گناہ ہے۔ '' جلد 4( مُخَرَّجہ) صَفْحَہ585 پر فرماتے ہیں:''جسم و لباس بِلاضَرورتِ شَرعِیَّہ ناپاک کرنااور یہ حرام ہے۔ '' اَلْبَحْرُالرَّائِق '' میں ہے : پاک چیز کو ناپاک کرنا حرام ہے۔''
                ( البحرالرائق ،ج۱ ص ۱۷۰)
اسلامی بہنوں کو چاہئے کہ پاک و ناپاک کپڑے جُداجُدا دھوئیں ۔اگر ساتھ ہی دھوناہے تو ناپاک کپڑے کا نَجاست والا حصّہ اِحتیاط کے ساتھ پہلے پاک کر لیں پھر بے شک دیگر مَیلے کپڑوں کے ہمراہ ایک ساتھ واشنگ مشین میں اس کو بھی دھولیں۔
ناپاک کپڑے پاک کرنے کاآسان طریقہ
     کپڑے پاک کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ بالٹی میں ناپاک کپڑے ڈال کر اُوپر سے نل کھول دیجئے ، کپڑوں کوہاتھ یا کسی سَلاخ وغیرہ سے اِس طرح ڈَبوئے رکھئے کہ کہیں سے کپڑے کا کوئی حِصہ پانی کے باہَر اُبھر اہوانہ رہے ۔ جب بالٹی کے اُوپرسے اُبل کر اتنا پانی بہ جائے کہ ظنِّ غالِب آ جائے کہ پانی نَجاست کو بہا کر لے گیا ہوگا تو اب وہ کپڑے اور بالٹی کا پانی نیز ہاتھ یا سلاخ کاجتنا حصّہ پانی کے اندر تھاسب پاک ہوگئے جبکہ کپڑے وغیرہ پرنَجاست کااثر باقی نہ ہو۔ اِس عمل کے دَوران یہ احتیاط ضَروری ہے کہ پاک ہوجانے کے ظنِّ غالب سے قَبل ناپاک پانی کا
Flag Counter