Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
256 - 308
(2) نَجِس (ناپاک)کپڑا پہن کر یا نَجِس (ناپاک)بچھونے پر سویا اور پسینہ آیااگر پسینے سے وہ ناپاک جگہ بھیگ گئی پھر اُس سے بدن تَر ہو گیا تو ناپاک ہو گیا ورنہ نہیں۔
    (اَیضاً ص۱۱۶)
گِیلی رُومالی
  	مِیانی(1) تر تھی اور ہوا نکلی تو کپڑا نَجِس نہ ہوگا۔          (اَیضاً )
انسانی کھال کا ٹکڑا
     آدمی کی کھال اگرچِہ ناخُن برابر تھوڑے پانی (یعنی دَہ در دَہ سے کم) میں پڑ جائے وہ پانی ناپاک ہوگیا اور خود ناخن گر جائے تو ناپاک نہیں۔          ( اَیضاً)
اُپلا (سوکھا ہوا گوبر)
(1) اُپلے (یعنی گائے بھینس کا سوکھا ہوا گوبر)جلا کر کھانا پکانا جائز ہے۔
(بہار شریعت حصہ۲ص ۱۲۴ )
(2) اُپلے (یعنی گائے بھینس کے سوکھے ہوئے گوبر)کا دُھواں روٹی میں لگاتو روٹی ناپاک نہ ہوئی۔
(اَیضاًص۱۱۶)(3) اُپلے کی راکھ پاک ہے اور اگر راکھ ہونے سے قبل بُجھ گیا تو ناپاک۔             (اَیضاًص۱۱۸)
تَوے پر ناپاک پانی چھڑَک دیا تو؟
     تَنُّور یا تَوے پر ناپاک پانی کا چِھینٹا ڈالا اور آنچ سے اس کی تَری جاتی
(1) میانی یعنی دونوں پائچوں کے بیچ کا کپڑا۔ اس کو رومالی بھی کہتے ہیں۔
Flag Counter