بکرے کی کھال پر بیٹھنے سے عاجِزی پیدا ہوتی ہے
درندے کی کھال اگرچِہ پکا(یعنی سُکھا)لی گئی ہو نہ اس پر بیٹھنا چاہیے نہ نمازپڑھنی چاہیے کہ مزاج میں سختی اورتکبُّر پیدا ہوتا ہے، بکری (بکرا)اورمَینڈھے کی کھال پر بیٹھنے اور پہننے سے مِزاج میں نرمی اور اِنکسار(عاجِزی) پیدا ہوتا ہے، کُتّے کی کھال اگرچِہ پکا (یعنی سُکھا) لی گئی ہو یا وہ ذبح کر لیا گیا ہو استعمال میں نہ لانا چاہيے کہ آئمہ کے اِختِلاف اور عوام کی نفرت سے بچنا مُناسِب ہے۔ (اَیضاً ص ۱۲۴،۱۲۵ )
جو نجاست دکھائی دیتی ہے اس کومَرئِیَّہ اور جو نہیں دکھائی دیتی اُسے غیرمَرئِیَّہ کہتے ہیں۔ (اَیضاًص ۵۴)
گاڑھی نَجاست والا کپڑا کس طرح دھوئے
نَجاست اگر دَلداریعنی گاڑھی ہوجسے نجاستِ مَرئِیَّہ کہتے ہیں(جیسے