| اسلامی بہنوں کی نماز |
عورت کے پیشاب کے مقام سے جو رُطُوبت نکلے پاک ہے، کپڑے یا بدن میں لگے تو دھونا ضَروری نہیں ہاں دھولینا بہتر ہے۔ (ایضاًص۱۱۷)
سڑا ہوا گوشت
جو گوشت سَڑ گیابدبُو لے آیا اس کا کھانا حرام ہے اگرچِہ نَجِس(ناپاک) نہیں۔
(بہار شریعت حصہ۲ص۱۱۷)
خُون کی شیشی
اگر نَماز پڑھی اور جیب وغیرہ میں شیشی ہے اور اس میں پیشاب یا خون یا شراب ہے تونَماز نہ ہو گی اور جیب میں اَنڈا ہے اور اس کی زردی خون ہو چکی ہے تو نَماز ہو جائے گی۔ (اَیضاًص۱۱۴)
میِّت کے مُنہ کا پانی
مُردے کے منہ کا پانی ناپاک ہے۔
( فتاوٰی رضویہ مخرجہ ج۱ ص۲۶۸،دُرِّمُختار ج ۱ ص ۲۹۰ )
ناپاک بِچھونا
(1)بھیگی ہوئی ناپاک زمین یا نَجِس(ناپاک) بچھونے پر سُوکھے ہوئے پاؤں رکھے اور پاؤں میں تری آگئی تونَجِس (ناپاک)ہو گئے اور سِیل(یعنی ایسی نمی جوپاؤں کو تر نہ کرسکے،ٹھنڈک) ہے تو نہیں۔
(بہار شریعت حصہ۲ص ۱۱۵ )