گدھے، خَچّر کا پسینہ اگر کپڑے ميں لگ جائے تو کپڑا پاک ہے چاہے کتنا ہی زِيادہ لگا ہو۔ (اَیضاً)
خُون والے مُنہ سے پانی پینا
کسی کے منہ سے اتنا خون نکلاکہ تھوک میں سُرخی آگئی اور اس نے فوراً پانی پیا تو یہ جھوٹا(پانی) ناپاک ہے اورسُرخی جاتی رہنے کے بعد اس پر لازم ہے کہ کُلی کرکے منہ پاک کرے اور اگر کُلی نہ کی اور چند بار تھوک کا گزر مَوضَعِ نَجاست(یعنی ناپاک حصّے) پر ہوا خواہ نگلنے میں یا تھوکنے میں یہاں تک کہ نَجاست کا اثر نہ رہا تو طہارت ہو گئی اسکے بعد اگر پانی پيے گا تو پاک رہےگا اگرچِہ ایسی صورت میں تھوک نگلنا سَخْت ناپاک بات اور گناہ ہے۔