| اسلامی بہنوں کی نماز |
کُتّے نے برتن میں مونھ ڈالا تو اگر وہ چینی یا دھات کا ہے یا مِٹّی کا رَوغَنی یا استِعمالی چِکنا تو تین بار دھونے سے پاک ہو جائے گا ورنہ ہر بار سُکھا کر۔ ہاں چِینی میں بال(یعنی بَہُت باریک شگاف) ہو یا اور برتن میں دراڑ ہو تو تین بار سُکھا کر پاک ہو گافَقَط دھونے سے پاک نہ ہوگا۔ (اَیضاًص۶۴ ) مٹکے کو کُتّے نے اوپر(باہَری حصّوں) سے چاٹا اس میں کا پانی ناپاک نہ ہوگا۔ (اَیضاً )
بِلّی پانی میں مُنہ ڈالدے تو؟
گھر میں رہنے والے جانور جیسے بلّی،چُوہا، سانپ، چھپکلی کا جھوٹا مکروہ ہے۔ (اَیضاً ص ۶۵ )
تین مَدَنی مُنّیوں کی موت کا اَلَمناک واقِعہ
دودھ پانی اور کھانے پینے کی چیزیں ڈھک کر رکھنی چاہئیں۔ بابُ المدینہ کراچی کا عبرتناک واقِعہ ہے کہ ایک میاں بیوی اپنی تین چھوٹی چھوٹی بچیوں کو پڑوسن یا کسی عزیزہ کے سِپُر د کر کے حج کیلئے گئے، حج سے قبل ہی یکا یک تینوں مَدَنی مُنّیاں ایک ساتھ موت کی نیند سو گئیں! کہرام پڑ گیا ، ماں باپ حج کے بِغیر ہی روتے دھوتے مکّۂ مکرَّمہ
زادَھَااللہُ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
سے بابُ المدینہ آ پہنچے ، تحقیق کرنے پر انکشاف ہو ا کہ دودھ کُھلا ہوا رکھا تھا اُس میں چھپکلی گر کر مر گئی تھی وُہی دودھ بچّیوں نے پیا اور