Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
252 - 308
سڑَک پر چِھڑکے جانے والے پانی کے چِھینٹے
     سڑک پر پانی چِھڑکا جارہا تھا زمین سے چِھینٹیں اُڑ کر کپڑے پر پڑیں، کپڑا نَجِس نہ ہوا مگر دھولینا بہتر ہے۔
         (بہار شریعت حصہ۲ص ۱۱۶ )
ڈَھیلوں سے پاکی لینے کے بعد آنے والا پسینہ
     بعد پاخانہ پیشاب کے ڈھیلوں سے اِستِنجا کر لیا، پھر اُس جگہ سے پسینہ نکل کر کپڑے یا بدن میں لگا تو بدن اور کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔
                 (عالمگیری ج اص ۴۸ ،بہارِ شریعت حصّہ۲ص ۱۱۷)
کُتّا بدن سے چُھو جائے
    کُتّا بدن یا کپڑے سے چھو جائے تو اگرچِہ اس کا جِسْم تَر ہو بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں اگر اس کے بدن پر نَجاست لگی ہو تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے تو ناپاک کر دے گا۔
   (بہارِ شریعت حصہ۲ص ۱۱۷)
کُتّا آٹے میں منہ ڈالدے تو؟
    کُتّے وغیرہ کسی ایسے جانور(مَثَلاً سُوَر ،شیر ،چِیتا،بَھیڑیا،ہاتھی،گِیڈراور دوسرے دَرِندوں میں سے کسی) نے جس کا لُعاب ناپاک ہے، آٹے میں مونھ ڈالاتو اگر گُندھا ہوا تھا تو جہاں اس کا مونھ پڑا اس کو علیٰحدہ کردے باقی پاک ہے اور سُوکھا تھا تو جتنا تَر ہو گیا وہ پھینک دے۔
    (بہار ِشریعت حصّہ ۲ص۱۱۷)
Flag Counter