Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
246 - 308
حکم نہ رکھے گا ۔
لِاَ نَّہُ مَا اسْتَحَالَ اِلٰی نَجَاسَۃٍ وَّلَا لَا قٰی مَحَلَّھَا۔
(یعنی کیونکہ اس نے نَجاست میں حلول نہیں کیا (مکس نہ ہوا)اورنہ ہی نجاست کی جگہ سے ملا) بلکہ اسے سُؤْر یعنی جُھوٹے کا حکم دیا جائے گا کہ اُس کے منہ سے مل کر آیا ہے۔ اُس جانور کاجھوٹا نَجاستِ غلیظہ یا خفیفہ یا مشکوک یا مکروہ یا طاہِر(یعنی پاک) جیسا ہو گا ویسا ہی اُس چیز کو حکم دیا جائے گا جو مِعدہ تک پہنچنے سے پہلے باہَر آئی جومُرغی چھوٹی پھرے اُس کا جُھوٹا مکروہ ہے یہ پانی بھی مکروہ ہو گا اورپَوٹے(معدے) میں پہنچ کر آتاتو نَجاستِ غلیظہ ہوتا۔
             (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۴ ص۳۹۰ ۔۳۹۱ )
دودھ یا پانی میں نَجاست پڑ جائے تو۔۔۔۔۔۔؟
    نَجاستِ غلیظہ اور خفیفہ کے جو الگ الگ حکم بتائے گئے ہیں یہ احکام اسی وقت ہیں جبکہ بدن یا کپڑے میں لگے۔ اگر کسی پتلی چیز مَثَلاً دودھ یا پانی میں نَجاست پڑجائے چاہے غلیظہ ہو یا خفیفہ دونوں صورَتوں میں وہ دودھ یا پانی جس میں نَجاست پڑی ہے ناپاک ہوجائے گا اگرچِہ ایک ہی قطرہ نَجاست پڑی ہو ۔نَجاست خفیفہ اگرنَجاستِ غلیظہ میں مل جائے تو وہ تمام نَجاستِ غلیظہ ہوجائے گی۔
                     (بہارِ شریعت حصّہ ۲ص ۱۱۲،۱۱۳)
دیوار ،زمین،درخت وغیرہ کیسے پاک ہوں؟
 (1) ناپاک زمین اگر سوکھ جائے اور نجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتے رہیں تو وہ
Flag Counter