نَجاستِ خفیفہ کا حکم یہ ہے کہ کپڑے کے جس حصّے یا بدن کے جس عُضو میں لگی ہے اگر اس کی چوتھائی سے کم ہے تومُعاف ہے، مَثَلًا آستین میں نَجاستِ خَفیفہ لگی ہوئی ہے تو اگر آستین کی چَوتھائی سے کم ہے یا دامن میں لگی ہے تو دامن کی چَوتھائی سے کم ہے یا اسی طرح ہاتھ میں لگی ہے تو ہاتھ کی چوتھائی سے کم ہے تو مُعاف ہے یعنی اس صورت میں پڑھی گئی نماز ہوجائے گی اور البتَّہ اگر پوری چوتھائی میں لگی ہو توبِغیر پاک کئے نماز نہ ہوگی۔
(بہارِ شریعت ، حصّہ۲ ص۱۱۱)
ہر چَوپائے کی جُگالی کا وُہی حُکم ہے جو اس کے پاخانے کا۔
(اَیضاً ص ۱۱۳ ، دُرِّمُختار،ج۱،ص۶۲۰)
حَیوانات کا اپنے چارے کو مِعدے میں سے نکال کر منہ میں دوبارہ چبانا جُگالی کہلاتا ہے ۔ جیسا کہ اکثر گائے اور اُونٹ اپنا منہ چلاتے رہتے ہیں اور ان سے صابُن کی طرح جھاگ نکلتا ہے ،ان کی(یعنی گائے اور اُونٹ کی)جُگالی میں