| اسلامی بہنوں کی نماز |
پاک کرنا واجِب ہے اگربِغیر پاک کئے نَماز پڑھ لی تو نماز مکروہ ِتحریمی ہوگی اور ایسی صورت میں کپڑے یا بدن کو پاک کرکے دوبارہ نَماز پڑھنا واجب ہے، جان بوجھ کر اِس طرح نَماز پڑھنی گناہ ہے۔اگر نجاستِ غَلیظہ درہم سے کم کپڑے یا بدن پر لگی ہوئی ہے تو اس کا پاک کرنا سُنّت ہے اگربِغیر پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے گی، مگر خلافِ سنّت،ایسی نماز کو دوہرا لینا بہتر ہے۔
(بہارِشريعت حصّہ۲ص۱۱۱)
دِرہَم کی مِقدار کی وضاحت
نَجاستِ غلیظہ کا درہم یا اس سے کم یا زیادہ ہونے سے مُراد یہ ہے کہ نجاستِ غلیظہ اگر گاڑھی ہو مَثَلاً پاخانہ، لید وغیرہ تو درہم سے مُراد وَزن میں ساڑھے چار ماشہ(یعنی 4.374گرام) ہے، لہٰذا اگر نَجاست دِرہم سے زیادہ یاکم ہے تو اس سے مُراد وَزن میں ساڑھے چار ماشے سے کم یا زیادہ ہونا ہے اور اگرنَجاستِ غَلیظہ پتلی ہو جیسے پَیشاب وغیرہ تو دِرہم سے مُراد لمبائی چوڑائی ہے یعنی ہتھیلی کو خوب پھیلا کر ہَموار رکھئے اور اس پر آہِستگی سے اِتنا پانی ڈالئے کہ اس سے زیادہ پانی نہ رُک سکے، اب جتنا پانی کا پھیلاؤہے اُتنابڑا دِرہم سمجھا جائے گا۔
(بہارِ شریعت حصّہ ۲ص۱۱۱)
کسی کپڑے یا بدن پر چند جگہ نَجاستِ غَلیظہ لگی اور کسی جگہ دِرہَم کے برابر نہیں، مگرمَجموعہ دِرہَم کے برابر ہے، تو دِرہَم کے برابر سمجھی جائے گی اور زائد ہے تو زائد۔ نَجاستِ خَفیفہ میں بھی مجموعے ہی پر حکم دیا جائے گا۔
(اَیضاًص۱۱۵)