(13) ہاتھی کے سُونڈ کی رُطُوبت اورشَیر، کتّے، چیتے اور دوسرے درندے چَوپایوں کا لُعاب(تھوک) نَجاستِ غلیظہ ہے۔ (اَیضاً)
دُودھ پیتے بَچّوں کا پَیشاب ناپاک ہے
اکثر عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ دُودھ پیتے بچّے چُونکہ کھانا نہیں کھاتے اس لئے ان کا پیشاب ناپاک نہیں ہوتا یہ غَلَط ہے، دودھ پیتے بچّے اوربچّی کا پیشاب پاخانہ بھی نَجاستِ غَلیظہ ہے۔اِسی طرح اگر دُودھ پیتے بچّے نے دُودھ ڈال دیا اگرمُنہ بھرہے تو نَجاستِ غَلیظہ ہے۔
(مُلخصاًبہارِشريعت حصُہ۲ص۱۱۲)
نَجاستِ غَلیظہ کا حکم یہ ہے کہ اگر کپڑے یا بدن پر ایک دِرہَم سے زیادہ لگ جائے تو اس کا پاک کرنا فرض ہے، بغیرپاک کئے اگر نَماز پڑھ لی تو نَماز نہ ہوگی۔ اور اس صورت میں جان بوجھ کر نَماز پڑھنا سخت گناہ ہے، اور اگر نَماز کوہلکا جانتے ہوئے اس طرح نَماز پڑھی تو کفر ہے۔
نَجاست غَلیظہ اگر دِرہَم کے برابر کپڑے یا بدن پر لگی ہوئی ہو تو ا س کا