Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
24 - 308
ہاتھ کُہنی سے اوپر آدھے بازو تک اور پاؤں ٹَخنوں سے اوپر آدھی پنڈلی تک دھونا (21)دونوں ہاتھوں سے مُنہ دھونا (22) ہاتھ پاؤں دھونے ميں اُنگليوں سے شُروع کرنا (23)ہر عُضْو دھونے کے بعد اس پر ہاتھ پھیرکر بُوندیں ٹپکا دینا تا کہ بدن یا کپڑے پر نہ ٹپکیں (24) ہر عُضْوْ کے دھوتے وقت اورمَسْح کرتے وَقت نیّتِ وُضو کا حاضِر رَہنا (25 ) ابتِداء ميں بِسم اللہ کے ساتھ ساتھ دُرُود شريف اورکَلِمۂ شہادت پڑھ لينا(26 ) اَعْضائے وُضو بِلا ضَرورت نہ پُونچھيں اگر پونچھنا ہو تب بھی بِلا ضَرورت باِلکل خُشْک نہ کريں کچھ تَری باقی رکھيں کہ بروزِ قيامت نيكيوں کے پلڑے ميں رکھی جائے گی (27) وُضو کے بعد ہاتھ نہ جَھٹکيں کہ شيطان کا پنکھا ہے (28)بعدِ وُضومِيانی (يعنی پاجامہ کا وہ حصّہ جو پيشاب گاہ کے قريب ہوتا ہے ) پر پانی چھِڑَکنا۔ (پانی چھِڑَکتے وقت مِیا نی کو کُرتے کے دامن ميں چھپائے رکھنا مناسِب ہے نیز وُضو کرتے وَقت بھی بلکہ ہر وقت پردے میں پردہ کرتے ہوئے مِیانی کو کُرتے کے دامن یا چادر وغیرہ کے ذَرِیعہ چھپائے رکھنا حیا کے قریب ہے ) (29) اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رَکعَت نَفل ادا کرنا جسے تَحِیَّۃُ الْوُضُو کہتے ہيں۔
(بہارِ شريعت ،حصہ2 ، ص18۔22)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
'' با وُضو رہنا ثواب ہے''کے پندَرہ حُروف کی نسبت سے وُضو کے 15 مکروہات
    (1)وُضوکیلئے ناپاک جگہ پر بيٹھنا (2) ناپاک جگہ وُضو کا پانی گرانا
Flag Counter