(10) اُلٹے ہاتھ سے ناک صاف کرنا (11) اُلٹے ہاتھ کی چُھنگليا ناک ميں ڈالنا (12) اُنگليوں کی پُشت سے گردن کی پُشت کا مَسْح کرنا (13) کانوں کامَسْح کرتے وقت بھيگی ہوئی چُھنگليا ں (يعنی چھوٹی انگلیاں ) کانوں کے سُوراخوں ميں داخِل کرنا (14 ) اَنگوٹھی کو حرکت دينا جب کہ ڈِھيلی ہو اور یہ يقين ہو کہ اِس کے نيچے پانی بہ گيا ہے اگر سخت ہو تو حرکت دےکر انگوٹھی کے نيچے پانی بہانا فرض ہے۔ (15) مَعذورِشَرْعی(اس کے تفصيلی اَحکام اِسی رسالے کے صَفْحَہ41 تا 44 پرمُلاحَظہ فرما لیجئے ) نہ ہو تو نَماز کا وقت شُروع ہونے سے پہلے ہی وُضو کر لينا (16) اسلامی بہن جو کامل طور پر وُضو کرتی ہے يعنی جس کی کوئی جگہ پانی بہنے سے نہ رَہ جاتی ہو اُس کا کُوؤں(کُو۔اَوں يعنی ناک کی طرف آنکھوں کے کونے ) ٹَخنوں ، اَيڑيوں، تلووں، کُونچوں(یعنی اَيڑيوں کے اوپر موٹے پٹھّے)گھائيوں(اُنگليوں کے درميان والی جگہوں) اورکُہنيوں کا خُصوصِيّت کے ساتھ خيال رکھنا اور بے خيالی کرنے والیوں کے لئے تو فَرض ہے کہ ان جگہوں کا خاص خيال رکھيں کہ اکثر ديكھا گيا ہے کہ یہ جگہيں خُشک رَہ جاتی ہيں اور یہ بے خيالی ہی کا نتيجہ ہے ايسی بے خيالی حرام ہے اور خيال رکھنا فرض(17) وُضو کا لوٹا اُلٹی طرف رکھئے اگر طشت یا پَتيلی وغيرہ سے وُضو کريں تو سيدھی جانِب رکھئے (18) چِہرہ دھوتے وقت پيشانی پر اس طرح پھيلا کر پانی ڈالنا کہ اُوپر کا کچھ حصّہ بھی دُھل جائے (19) چِہرے اور(20) ہاتھ پاؤں کی روشنی وسيع کرنا يعنی جتنی جگہ پانی بہانا فرض ہے اس کے اطراف ميں کچھ بڑھانا مَثَلاً