روزانہ12 گلاس پی لیں(2)25 گرام گُڑ اور 25 گرام سونف ایک کلو پانی میں جوش دیجئے، اندازاً جب ایک پیالی رہ جائے تو چھان کرگرم گرم پی لیجئے۔تا حُصولِ شِفا روزانہ صبح و شام یہ علاج کیجئے(3) ہر کھانے کے ساتھ لہسن کا ایک جَوا( یعنی لہسن کی پوتھی کی قاش۔کَلی ) باریک کاٹ کر نگل لیجئے اور بہتر ہے کہ اُبال کر پی لیجئے ۔(نماز اور ذکرو درود کیلئے منہ خوب صاف کیجئے حتّٰی کہ بدبو ختم ہو جائے )(4) تین عدد چُھوہارے ، مَغز بادام 10 گرام ، ناریل 10 گرام اور کِشمِش یعنی خشک چھوٹے انگور20 گرام حیض کے دنوں میں روزانہ گرم دودھ کے ساتھ استِعمال کیجئے(5) ایّامِ حَیض سے ایک ہفتہ قبل روزانہ دودھ کے ساتھ25 گرام سَونف استِعمال کیجئے (6) آلو ، مَسور اور خُشْک غذائیں ماہواری میں رُکاوٹ بنتی ہیں لہٰذا اِن ایاّم میں ان سے پرہیز کیجئے۔