Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
232 - 308
یا مُتَکبِّرُ 21بار (اول آخر ایک بار درودشریف ) پڑھ لیا کرے۔ اس عمل کی پابندی کرنے سے اِن شاءَ اللہ عزَّوَجَلَّ خواب میں نہیں ڈریں گے۔
کثرتِ حیض کے دو علاج
    (1) بَہُت زیادہ خون گرتا ہو اور چکّرآتے ہوں تو تھوڑے سے تُلسی کے رس میں ایک چمچ شہد ملا کر پینا مفید ہے(2) چھ گرام دھنیا(بیج)آدھ کلو پانی میں خوب پکایئے یہاں تک کہ پانی آدھا رہ جائے اب اُتار کر ایک چَمَّچ شہد ملا کرنیم گرم پی لیجئے ،اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل جلد فائدہ ہوجائے گا۔ (مدّت 20 دن)
ماہواری کی خرابیوں کے تین علاج
    (1) ہینگ کھانے سے رِحم(بچّہ دان) سُکڑتا اور حَیض صاف آتا ہے (2) 12گرام کالے تِل، پاؤ کِلو پانی میں خوب جوش دیجئے جب تین حصّے پانی جل جائے تو اس میں کچھ گُڑ ڈال کر دوبارہ جوش دیجئے (پینے کے قابل ہو جانے کے بعد)یہ پانی پینے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ماہواری کی تکلیف کم اورایاّم دُرُست ہو جائیں گے(3)کچّی پیاز کھانے سے ماہواری صاف آتی ہے اور درد نہیں ہوتا۔
حَیض بند ہونے کے 6 علاج
    (1)اگر گرمی یا خشکی کے باعث حیض بند ہو جائے تو ایک کپ سونف کے عَرَق میں ایک چھوٹا چمچ تربوز کے بیج کا مَغْز اور ایک چمچ شہد ملا کر صبح و شام پئیں اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہوجائے گا۔ پانی خوب کثرت سے پئیں، ہو سکے تو
Flag Counter