| اسلامی بہنوں کی نماز |
پُرانی زنانی بیماریوں سے نَجات اور آئندہ ان سے تحفُّظات (تَ۔ حَف۔فُظات) کے لئے اسلامی بہنیں یہ چیزیں بکثرت استِعمال کریں (1)چُقَنْدر (2) پتّے والی سبزیاں(3) ساگ (4) سویا بین (5) چولائی کا ساگ (6) سرسوں کا ساگ (7) کڑھی پتّا مریض غیر مریض سبھی اِس کو کھا لیں،اِسے سالن سے نکالکر پھینک نہ دیاکریں (8) ہرا دھنیہ(9) پودینہ (10) کالے اور سفید چنے(11) دالیں(12) بِغیر چھنے آٹے کی روٹی ۔ (براؤن خُبز(روٹی)اور براؤن بریڈ (ڈبل روٹی) کے نام سے بِغیر چھنے آٹے کی روٹیاں بیکری سے مل سکتی ہیں)
حَیض کی خرابی کے نقصانات
حَیض کُھل کر نہ آنے ، یا تکلیف سے آنے یا بند ہو جانے سے کئی قسم کے امراض جَنَم لیتے ہیں۔ مَثَلاً چکّر آنا، سر کا درد اور خون کی خرابی کے اَمراض جیسے خارِش ، پھوڑے پُھنسیاں وغیرہ۔
حَیض کی خرابی اور ڈرؤانے خواب
حیض کی خرابیوں کی وجہ سے مریضہ کو دوسری پریشانیوں کے علاوہ ڈراؤنے خواب بھی تنگ کرتے ہیں ، یہاں تک کہ بعض اوقات عامِل'' اثرات'' کہہ کر مزید خوفزدہ کر دیتے ہیں ! حالانکہ وہ آسیب زدہ نہیں ہوتی۔ اسلامی بہن یا اسلامی بھائی کو جس وجہ سے بھی ڈراؤنے خواب آتے ہوں ۔ روزانہ سوتے وقت