Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
22 - 308
کی مزيد وَضاحت مُلاحظہ کیجئے(1) نِيّت کرنا(2)بِسمِ اللہ پڑھنا۔اگر وُضو سے قَبل
بِسمِ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہ
کہہ ليں تو جب تک باو ُضو رہيں گی فرِشتے نيكياں لکھتے رہيں گے ۔
(مَجْمَعُ الزَّوَائِدج1ص513حديث 1112مُلَخَّصاً )
 (3)دونوں ہاتھ پہنچوں تک تين بار دھونا (4) تین بارمِسواک کرنا (5)تين چُلّو سے تين بار کُلّی کرنا (6)روزہ نہ ہو تو غَرغَرہ کرنا(7)تين چُلّو سے تين بار ناک ميں پانی چڑھانا (8) ہاتھ اور(9) پاؤں کی اُنگليوں کاخِلال کرنا(10) پورے سر کا ايك ہی بارمَسح کرنا (11) کانوں کامَسح کرنا (12) فرائض میں ترتيب قائم رکھنا (يعنی فرض اَعضاء میں پہلے مُنہ پھر ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا پھر سرکا مسح کرنا اورپھر پاؤں دھونا ) اور (13)پے در پے وُضو کرنا يعنی ايك عُضوسُوکھنے نہ پائے کہ دوسراعُضو دھو لينا ۔
                  (بہارِشريعت حصہ2ص14۔18مُلَخَّصاً)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
''یارسول اللہ ترے در کی فضاؤں کوسلام'' کے انتّیس حُروف کی نسبت سے وُضو کے 29مُسْتَحَبّات
     (1) قبلہ رُو(2)اونچی جگہ (3)بيٹھنا (4) پانی بہاتے وَقت اَعضاء پر ہاتھ پَھیرنا(5) اطمينا ن سے وُضو کرنا (6) اَعضائے وُضو پر پہلے پانی چُپَڑ لينا خُصوصاً سرديوں ميں (7) وُضو کرنے ميں بِغيرضَرورت کسی سے مدد نہ لينا (8)سيدھے ہاتھ سے کُلّی کرنا (9)سيدھے ہاتھ سے ناک ميں پانی چڑھانا
Flag Counter