Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
229 - 308
 (5)ذِکرو اَذکار، دُرُودو سلام نعت شریف پڑھنے ،اذان کا جواب دینے وغیرہ میں کوئی مُضایَقہ نہیں۔ حلقۂ ذکر میں شرکت کرسکتی ہیں۔ بلکہ ذکر کروابھی سکتی ہیں ۔

(6)خُصوصاًیہ بات یاد رکھئے کہ (ان دنوں میں) نماز اور روزہ حرام ہے ۔
 (ایضا ص ۱۰۲ )
 (7) مُرُوَّت میں بھی ایسے موقع پر ہرگز ہرگز نماز نہ پڑھئے کہ فُقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام یہاں تک فرماتے ہیں: بِلاعُذرجان بوجھ کربِغیروُضو کے نَماز پڑھنا کفر ہے۔ جبکہ اسے جائز سمجھے یا استہزاء ً(یعنی مذاق اڑاتے ہوئے) یہ فعل کرے۔
             ( مِنَحُ الرَّوْض للقاری ص۴۶۸دار البشائر الاسلامیۃ بیروت )
 (8)ان دنوں کی نمازوں کی قضا نہیں البتّہ رَمضانُ المبارَک کے روزوں کی قضا فرض ہے ۔ (بہار شریعت حصہ ۲،ص۱۰۲) جب تک قضا روزے ذمّے باقی رہتے ہیں اُس وقت تک نفلی روزے کے مقبول ہونے کی امّید نہیں۔ان اَحکام کی تفصیلی معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت حصّہ 2صَفْحَہ91تا109کا مُطالَعہ کرنے کی ہر اسلامی بہن کونہ صِرف درخواست بلکہ سخت تاکید ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد 

تُوبُوا اِلَی اللہ!		اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter