Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
228 - 308
ہو دیگر کوئی عبارت نہ لکھی ہو تو اُس کاغذ کے آگے پیچھے کسی بھی حصّے کونے کنارے کوچُھونے کی اجازت نہیں۔ 

(2)قرآنِ پاک یا قرآ نی آیت یا ا س کا تَرجَمہ پَڑھنا اور چُھونا دونوں حرام ہے ۔ (3)اگر قرانِ عظیم جُزدان میں ہو توجُزدان پر ہاتھ لگانے میں حَرَج نہیں،يوہيں رومال وغیرہ کسی ایسے کپڑے سے پکڑنا جو نہ اپنا تابع ہو نہ قرآنِ مجید کا تو جائز ہے، کُرتے کی آستین، دُوپٹے کی آنچل سے یہاں تک کہ چادر کا ایک کونا اس کے مونڈھے (کندھے)پر ہے دوسرے کونے سے چھُونا حرام ہے کہ یہ سب اس کے تابِع ہیں جیسے چُولی قرآن مجید کے تابع تھی۔
(بہارشریعت حصہ۲ص۴۸)
   (4) اگر قرآن کی آیت دُعا کی نیت سے یا تبرک کے ليے جیسے
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ
یا ادائے شکر کو یا چھینک کے بعد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
یا خبرِ پریشان پر
 اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ
کہا یا بہ نیتِ ثنا پوری سورۂ فاتِحہ یا آیۃُ الکُرسی یا سورۂ حشرکی پچھلی تین آیتیں
ھُوَاللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ
سے آخر سورۃ تک پڑھیں اور ان سب صورتوں میں قرآن کی نيّت نہ ہو توکچھ حَرَج نہیں۔ يوہيں تینوں قُل بِلا لفظِ قُل بہ نیتِ ثَنا پڑھ سکتی ہے اور لفظِ قُل کے ساتھ نہیں پڑھ سکتی اگرچِہ بہ نيّتِ ثنا ہی ہو کہ اس صورت میں ان کا قرآن ہونا مُتَعَیَّن ہے، نيّت کو کچھ دخل نہیں۔
                         ( بہارشریعت حصہ۲ص۴۸)
Flag Counter