(20) نفاس میں خون جاری ہوتا ہے اگر پانی جاری ہو تو وہ کوئی چیز نہیں لہٰذا چالیس دن کے اندر جب بھی خون لوٹے گا شُروعِ ولادت سے ختم ِخون تک سب دن نفاس ہی کے گنے جائیں گے۔ جودن بیچ میں خون نہ آنے کی وجہ سے خالی رہ گئے وہ بھی نِفاس ہی میں شمار ہوں گے مَثَلاً بچّے کی ولادت کے بعد دومِنَٹ تک خون آکر بند ہوگیا ۔ عورت نے طہارت کا گمان کرکے غسل کیا اور نماز، روزہ وغیرہ ادا کرتی رہی مگر چالیس دن پورے ہونے میں ابھی دومِنَٹ باقی تھے کہ پھر خون آگیا تو یہ سارے دن نِفاس ہی کے ٹھہریں گے،نَمازیں بیکارگئیں، فرض یا واجِب روزے یااگلی قَضا نَمازیں جتنی پڑھی ہوں انھیں پھرپھیرے۔