(16) رات کو سوتے وقت عورت پاک تھی اور صبح کو سو کر اٹھی تو حیض کا اثر دیکھا تو اُسی وقت سے حیض کا حکم دیا جائے گا رات سے حائِضہ نہیں مانی جائے گی۔
(17) حیض والی صبح کو سو کر اٹھی اور گَدّی پر کوئی نشان حیض کا نہیں تو رات ہی سے پاک مانی جائے گی۔ (اَیضاً)
(18)جب تک عورت کو خون آئے نَماز چھوڑے رکھے البتّہ اگر خون کا بہنا دس دن رات کامل سے آگے بڑھ جائے تو غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے یہ اس صورت میں ہے کہ پچھلا حیض بھی دس دن رات آیا ہو اور اگر پچھلا حیض دس دن سے کم تھا۔ مثلاً 6 دن کا تھا تو اب غسل کرکے چار دن کی قَضا نَمازیں پڑھے اور اگر