Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
223 - 308
کے ہر حصۂ بدن کو ہاتھ لگا سکتی ہے۔
    (اَیضاً ص۱۰۵)
(6)حیض و نفاس کی حالت میں اسلامی بہن کو مسجد میں جانا حرام ہے۔ ہاں اگر چور یا درندے سے ڈر کر یا کسی بھی شدید مجبوری سے مجبور ہو کر مسجد میں چلی جائے تو جائز ہے مگر اس کو چاہئے کہ تَیَمُّم کر کے مسجِد میں جائے۔
(اَیضاً ص۱۰۱۔۱۰۲)
(7)حیض و نفاس والی اسلامی بہن اگر عیدگاہ میں داخل ہو جائے تو کوئی حرج نہیں ۔ (اَیضاً ص۱۰۲ )اِسی طرح فِنائے مسجِد میں بھی جا سکتی ہے۔ مَثَلاً دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی کا وسیع و عریض تہ خانہ جہاں اسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرا اجتِماع ہوتا ہے یہ فِنائے مسجِد ہے یہاں حیض و نفاس والی آ سکتی ہے، اجتِماع میں شریک ہوسکتی ہے ۔ سنّتوں بھرا بیان بھی کر سکتی ہے نعت شریف بھی پڑ ھ سکتی ہے ، دُعا بھی کروا سکتی ہے۔ 

(8)حیض و نفاس کی حالت میں اگر مسجِدکے باہَر رہ کر اور ہاتھ بڑھا کر مسجد سے کوئی چیز اٹھا لے یا مسجد میں کوئی چیز رکھ دے تو جائز ہے ۔
 (بہارشریعت،حصہ۲ص۱۰۲)
(9)حیض و نِفاس والی کو خانۂ  کعبہ کے اندر جانا اور اس کا طواف کرنا اگرچِہ مسجدالحرام کے باہَر سے ہو حرام ہے۔                 (اَیضاً)

(10) حیض و نفاس کی حالت میں بیوی کو اپنے بِستر پر سُلانے میں غلبۂ شہوت یا
Flag Counter