Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
222 - 308
دوسرے دنوں میں رکھنا فرض ہے ۔
(بہارِ شريعت حصہ۲ص۱۰۲،دُرِّمُختَار ج ۱ ص ۵۳۲ )
 اس معاملہ میں اِسلامی بہنیں امتحان میں پڑ جاتی ہیں۔ ایک تعداد ہے جو روزے قضا نہیں کرتی۔ مہربانی کر کے لازمی روزے قضا کریں ورنہ جہنَّم کا عذاب سَہا نہ جائے گا۔

(3)حیض ونِفاس والی کو قراٰنِ مجید پڑھنا حرام ہے خواہ دیکھ کر پڑھے یا زَبانی پڑھے۔ یوں ہی قرآنِ مجید کا چھونا بھی حرام ہے۔ ہاں اگرجُزدان میں قرآن مجید ہو تو اُس جُزدان کو چھونے میں کوئی حرج نہیں۔
 (بہارِ شريعت حصّہ۲ص۱۰۱)
(4)قرآنِ مجید پڑھنے کے علاوہ دوسرے تمام اورادو و ظائف کلمہ شریف اور دُرُود شریف وغیرہ حیض ونِفاس کی حالت میں اسلامی بہن بِلا کراہت پڑھ سکتی ہے بلکہ مُستحب ہے کہ نَمازوں کے اوقات میں وُضو کر کے اتنی دیر تک دُرُود شریف اور دوسرے وظائف پڑھ لیا کرے جتنی دیر میں نَماز پڑھ سکتی تھی تاکہ عادت باقی رہے۔
                   (بہارِ شريعت حصّہ۲ص۱۰۱،۱۰۲)
(5)حیض و نِفاس کی حالت میں ہمبستری حرام ہے۔ اس حالت میں ناف سے گُھٹنے تک عورت کے بدن کو مرد اپنے کسی عُضو سے نہ چھوئے کہ یہ بھی ناجائز ہے جب کہ کپڑا وغیرہ حائل نہ ہو شَہوت سے ہویا بے شَہوت اور اگر ایسا حائل ہو کہ بدن کی گرمی محسوس نہ ہوگی تو حَرَج نہیں۔ ہاں ناف سے اوپر اور گھٹنے کے نیچے کے بدن کوچھونااور بوسہ وغیرہ دینا جائز ہے۔ (اَیضاًص۱۰۴)اس حالت میں عورت مرد
Flag Counter