Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
21 - 308
طرح دھونا کہ انگلیوں کے ناخنوں سے لے کر کہنیوں سمیت ایک بال بھی خشک نہ رہے۔

(3)چوتھائی سر کا مَسح کرنا :یعنی ہاتھ تر کرکے سر کے چوتھائی بالوں پرمَسح کرنا۔

(4)ٹَخنوں سَمیت دونوں پاؤں دھونا:یعنی دونوں پاؤں کو ٹخنوں سمیت اس طرح دھوناکہ کوئی جگہ خشک نہ رہے۔
(عالمگيری ،ج1،ص3،4،5،بہارِشريعت حصہ2ص10 )
مَدنی پھول:اِن چار فرضوں میں سے اگر ایک فرض بھی رہ گیا تو وُضو نہ ہوگا اور جب وُضو نہ ہوگا تونَماز بھی نہ ہوگی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
د ھونے کی تعر يف
     کسی عُضْوْ(عُضْ۔وْ)کو دھونے کے یہ معنیٰ ہيں کہ اس عُضْوْ کے ہر حصّے پر کم از کم دو قطرے پانی بہ جائے۔ صرف بھيگ جانے يا پانی کو تيل کی طرح چُپَڑ لينے يا ايك قَطرہ بہ جانے کو دھونا نہيں کہيں گے نہ اِس طرح وُضو يا غسل ادا ہو گا۔
( فتاوٰی رضویہ ج1ص218،بہارِشريعت حصہ2ص10)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
''یارحمۃً لِّلْعٰلَمین'' کے تیرہ حُروف کی نسبت سے وُضو کی 13 سنّتیں
    ''وضو کا طريقہ ''(حنفی )ميں بعض سنّتوں اورمُستحبّات کا بيان ہوچُکا ہے اس
Flag Counter