Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
215 - 308
بولے جاتے ہیں۔
اِسْتِحَاضہ کسے کہتے ہیں؟
    جو خون بیماری کی وجہ سے آئے۔ اس کو اِستحاضہ (اِس۔تِ۔حاضہ)کہتے ہیں۔ (ایضاً)اُمّ الْمُؤمِنِین حضرت سیِّدتنا اُمّ سَلَمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم ، نُورِ مجسّم،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے عہدِ مبارک میں ایک عورت کے اگلے مقام سے خون بہتا رہتا تھا۔ اس کے لئے اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرت سیِّدتنااُمّ سَلَمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے حُضُورِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے فتویٰ پوچھا۔ ارشاد فرمایا : اس بیماری سے پہلے مہینے میں جتنے دن و راتیں حيض آتا تھا،اُن کی گنتی شمار کرکے مہینے میں ان ہی کی مِقدار نَماز چھوڑ دے اور جب وہ دن جاتے رہیں تو غسل کرے اور شرم گاہ پر کپڑا باندھ کرنَماز پڑھے ۔
(مؤطا امام مالک،ج۱ ص۷۷۔۷۸حديث ۱۴۰)
حَیض کے رنگ
    حیض کے چھ رنگ ہیں:(1) سیاہ (2)سُرخ(3) سبز (4) زرد (5)گدلا(6)مٹیالا۔ سفید رنگ کی رطوبت حيض نہیں۔(بہارِ شريعت حصّہ ۲ ص ۹۵ ) یاد رہے کہ عورت کے اگلے مقام سے جوخالِص رطوبت بے آمیز ش خون نکلتی ہے اس سے وضو نہیں ٹوٹتا اگر کپڑے میں لگ جائے تو کپڑا پاک ہے ۔
(اَیضاًص ۲۶)
 نوٹ:حمل والی عورت کو جو خون آیا وہ استحاضہ ہے۔
( دُرِّمُختَار ج۱ص۵۲۴)
Flag Counter