Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
213 - 308
حيض ونفاس كا بيان(حنفی)
دُرُود شریف کی فضیلت
    ایک بار کسی بِھکاری نے کُفّار سے سُوال کیا، اُنہوں نے مذاقاً حضرتِ مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے پاس بھیج دیا جو کہ سامنے تشریف فرما تھے ۔ اُس نے حاضِر ہو کردَسْتِ سُوال دراز کیا۔ آ پ کَرَّمَ اللہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے دس بار دُرُود شریف پڑھ کر اُس کی ہتھیلی پر دم کر دیا اور فرمایا: مُٹھّی بندکر لواور جن لوگوں نے بھیجا ہے اُن کے سامنے جا کر کھولدو۔ (کُفّار ہنس رہے تھے کہ خالی پھونک مارنے سے کیا ہوتا ہے!) مگر جب سائل نے اُن کے سامنے جاکر مُٹّھی کھولی تو وہ سونے کے دِیناروں سے بھری ہوئی تھی ! یہ کرامت دیکھ کر کئی کافِر مسلمان ہو گئے ۔
 (راحَتُ القُلُوب ص ۷۲)
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:
وَ یَسْـَٔلُوۡنَکَ عَنِ الْمَحِیۡضِ ؕ قُلْ ہُوَ اَذًی ۙ فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِی الْمَحِیۡضِ ۙ وَلَا تَقْرَبُوۡہُنَّ حَتّٰی یَطْہُرْنَ ۚ فَاِذَا تَطَہَّرْنَ فَاۡتُوۡہُنَّ مِنْ حَیۡثُ اَمَرَکُمُ اللہُ ؕ
ترجَمۂ کنزالایمان : اور تم سے پوچھتے ہیں حیض کا حکم تم فرماؤ: وہ ناپاکی ہے، تو عورتوں سے الگ رہو حیض کے دنوں ،اور ان سے نزدیکی نہ کرو، جب تک پاک نہ ہولیں، پھر جب پاک ہوجائیں تو ان کے پاس جاؤجہاں سے تمہیں اللہ(عَزَّوَجَلَّ) نے حکم دیا۔
Flag Counter