Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
212 - 308
جراثیم کی افزائش میں کمی ہوگی ، بڑا استِنجا کرنے کے بعد بھی جہاں ایک آدھ لوٹا پانی کافی ہو وہاں فلش ٹینک سے پانی نہ بہا یا جائے کیوں کہ وہ کئی لوٹے پر مشتمل ہوتا ہے ) (35) پانی سے اِستِنجاکرنے کے بعد پاؤں کے ٹَخنوں والے حصّے اِحتیاط کے ساتھ دھولوں گی(کیوں کہ اس موقع پر عُموماً ٹخنوں کی طرف گندے پانی کے چھینٹے آجاتے ہیں)(36)فارغ ہوکر جلدی نکلوں گی (37)بے پردگی سے بچنے کیلئے بیت الخلا کا دروازہ بند کروں گی(38) مسلمانوں کو گِھن سے بچانے کیلئے بعدِ فراغت دروازہ بند کروں گی۔
عوامی اِستنجا خانے میں جاتے ہوئے یہ نیّتیں بھی کیجئے
    (41-39)اگر لائن لمبی ہوئی تو صبرکے ساتھ اپنی باری کا انتظار کروں گی، کسی کی حق تلفی نہیں کروں گی ،بار بار دروازہ بجاکر اُس کو ایذاء نہیں دوں گی(42) اگر میرے اندر ہوتے ہوئے کسی نے بار بار دروازہ بجایاتو صبر کروں گی(43) اگر کسی کو مجھ سے زِیادہ حاجت ہوئی اور کوئی سخت مجبوری یا نَماز فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہوا تو ایثار کروں گی (44) حتَّی الامکان بھیڑ کے وَقت اِستِنجاخانے جاکر بھیڑ میں مزید اِضافہ کرکے مسلمانوں پر بوجھ نہیں بنوں گی(45)درو دیوار پر کچھ نہیں لکھوں گی (46) وہاں بنی ہوئی فحش تصویریں دیکھ کر اور(47) حیاء سوز تحریریں پڑھکر اپنی آنکھوں کو بروزِ قیامت اپنے خِلاف گواہ نہیں بناؤں گی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter