Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
211 - 308
قدم سے اور (10) اُتارتے ہوئے اُلٹے سے پہل کرکے اِتِّباعِ سنّت کروں گی (12-11)سِتْرکُھلا ہونے کی صورت میں اِستِقبالِ قبلہ (یعنی قبلہ کی طرف منہ کرنے ) اور اِستِدبارِ قبلہ  (یعنی قبلہ کی طرف پیٹھ کرنے )سے بچوں گی(13۔14)زمین سے قریب ہوکر فَقَط حسبِ ضَرورت سِترکھولوں گی۔ اِسی طرح فراغت کے بعد(15) اُٹھنے سے قبل ہی سِتر چُھپالوں گی(16)جو کچھ خارِج ہوگااُس کی طرف نہیں دیکھوں گی (17) پیشاب کےچِھینٹوں سے بچوں گی(18)حیاء سے سر جھُکائے رہوں گی (19) ضَرورتاً آنکھیں بند کرلوں گی اور(21-20)بِلاضَرورت شرمگاہ کو دیکھنے اور چُھونے سے بچوں گی (22تا26)اُلٹے ہاتھ سے ڈَھیلاپکڑ کر اُلٹے ہی ہاتھ سے خشک کرکے اُلٹے ہاتھ کی طرف اُلٹا(یعنی نَجاست والا حصّہ زمین کی طرف )رکھوں گی پاک سیدھی طرف رکھوں گی مُستَحَب تعداد میں مَثَلاً تین ،پانچ ،سات ڈَھیلے استِعمال کروں گی (27) پانی سے طہارت کرتے وَقت بھی صِرف اُلٹا ہاتھ شرمگاہ کو لگاؤں گی (28) شرعی مسائل پر غور نہیں کروں گی (کہ باعثِ مَحرومی ہے ) (29)سِتْرکھلا ہونے کی صورت میں بات چیت نہیں کروں گی اور (31-30)پیشاب وغيرہ میں نہ تھوکوں گی نہ ہی اس میں ناک سِنکوں گی(33-32)اگر فوراً حمام ہی میں وُضو کرنا نہ ہوا تو طہارت والی حدیث پر عمل کرتے ہوئے دونوں ہاتھ دھوؤں گی نیز(34)جو کچھ نکلا اُس کو بہادوں گی (پیشاب کرنے کے بعد اگرہرفرد ایک لوٹا پانی بہادیا کرے تواِن شاءَ اللہ عزوجل بدبو اور