| اسلامی بہنوں کی نماز |
بائیو کیمسڑی کے ماہر کاکہنا ہے: جب سے شہروں میں وُسعت ، آباد یوں کی کثرت اور کھیتوں کی قِلّت ہونے لگی ہے تب سے اَمراض کی خوب زِیادت ہونے لگی ہے۔ قضائے حاجت کیلئے جب سے دُور چل کر جانا ترک کیا ہے قبض ، گیس ، تبخیر اور جگر کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں ۔ چلنے سے آنتوں کی حرکتوں میں تیزی آتی ہے ۔ جس کے سبب حاجت سب تسلّی بخش ہوجاتی ہے، آج کل بِغیر چلے( گھر ہی گھر میں) بیتُ الخلا میں داخِل ہو جانے کی وجہ سے بسا اوقات فراغت بھی تاخیر سے ہوتی ہے!
بیت الخلاجانے کی47 نیّتیں
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : ''مسلمان کی نیّت اسکے عمل سے بہتر ہے ''
( اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیر لِلطَّبَرَانِیّ ج۶ص۱۸۵ حديث ۵۹۴۲)
(1)سر ڈھانپ کر (2)جانے میں الٹے پاؤں سے اور(3)باہر نکلنے میں سیدھے پاؤں سے پہل کر کے اتّباعِ سنّت کروں گی(5-4)دونوں باریعنی داخلے سے قبل اور نکلنے کے بعد مسنون دعائیں پڑھوں گی(6)صرف اندھیرے کی صورت میں یہ نیّت کیجئے: طہارت پر مدد حاصِل کرنے کیلئے بتّی جلاؤں گی(7) فراغت کے فوراً بعد اسراف سے بچنے کی نیّت سے بتّی بُجھادوں گی (8) حدیثِ پاک
'' اَلطُّہُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَان
( صَحِیح مُسلِم ص ۱۴۰حدیث۲۲۳)
ترجَمہ :''پاکی نصف ا یمان ہے ''،پر عمل کرتے ہوئے پاؤں کو گندگی سے بچانے کیلئے چپّل پہنوں گی (9) پہنتے ہوئے سیدھے