Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
209 - 308
غُدود (PROSTATE GLANDS) پر بھی پڑتے ہیں ، پیشاب یافُضلہ جب نرم زمین پر گرتا ہے تو اس کے جراثیم اور تیزابِیّت فوراً جَذب ہو جاتے ہیں جبکہ سخت زمین چُونکہ جذب نہیں کر پاتی اس لئے تیزابی اور جراثیمی اثرات براہِ راست جسم پر حملہ آور ہوتے اور طرح طرح کے امراض کا باعِث بنتے ہیں۔
آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دُور تشریف لے جاتے
    مدینے کے سلطان ، رَحمتِ عالمیان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شانِ عظمت نشان پر قربان کہ جب قضائے حاجت کو تشریف لے جاتے تو اتنی دُور جاتے کہ کوئی نہ دیکھے۔(سُنَنُ اَ بِی دَاو،د،ج۱ ص ۳۵حدیث۲)یعنی یا تو درخت یا دیوار کے پیچھے بیٹھتے اور اگر چَٹیَل میدان ہوتا تو اتنی دُور تشریف لے جاتے جہاں کسی کی نگاہ نہ پڑ سکتی۔(مراٰۃ ج۱ ص ۲۶۲) یقینا سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہر فِعل میں دین ودنیا کی بے شُمار بھلائیاں پِنہاں ہوتی ہیں۔ پَیشاب کرنے کے بعد اگرہرفرد ایک لوٹا پانی بہادیا کرے تو اِن شاءَ اللہ عزوجل بدبو اور جَراثیم کی اَفزائش میں کمی ہوگی ،بَڑا پیشاب کرنے کے بعد بھی جہاں ایک آدھ لوٹا پانی کافی ہو وہاں فلش ٹینک سے پانی نہ بہا یا جائے کیوں کہ وہ کئی لوٹے پر مشتمل ہوتا ہے ۔
قضائے حاجت سے قَبل چلنے کے فوائد
    آج کل بِالخصوص شہروں میں بند کمرہ کے اندر ہی بیتُ الخلا ء ہوتے ہیں ، جو کہ جراثیم کی نَشو ونُما اور ان کے ذَرِیعے پھیلنے والے اَمراض کے ذَرائِع ہیں۔ ایک
Flag Counter