کرسی نما کموڈ اور W.C.کا استِعمال شرعاً جائز ہے ۔سہولت کے لحاظ سے کموڈ کے مقابلہ میں W.C.بہتر ہے جبکہ کُشادہ ہوتاکہ اِس پر سنّت کے مطابِق بیٹھا جا سکے۔لیکن آج کل چھوٹے W.C. لگائے جاتے ہیں اور ان میں کُشادہ ہو کر نہیں بیٹھا جا سکتا۔ ہاں اگر قدمچے یعنی پاؤں رکھنے کی جگہ فرش کے ساتھ ہموار رکھی جائے تو حسبِ ضرورت کشادہ بیٹھا جا سکتا ہے۔ایک سُنّت نرم زمین پر رفَعِ حاجت کرنا بھی ہے۔ جیسا کہ حدیثِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہے: جب تم میں سے کوئی پیشاب کرنا چاہے تو پیشاب کیلئے نرم جگہ ڈھونڈے۔(اَ لْجَامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّ ص۳۷حدیث۵۰۷) اِس کے فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے لیول پاول (louval poul)کہتا ہے : '' انسان کی بقا مٹّی اور فنا بھی مِٹّی ہے جب سے لوگوں نے نرم مِٹّی کی زمین پر قضائے حاجت کرنے کے بجائے سخت زمین (یعنی W.C.، کموڈ وغیرہ)کا استِعمال شروع کیا ہے اُس وَقت سے مَردوں میں جِنسی(مردانہ) کمزوری اور پتھری کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے! سخت زمین پر حاجت کرنے کے اثرات مثانے کے