| اسلامی بہنوں کی نماز |
رکھنا ایک اَمرِدُشوار ہے۔ زیادہ تر اِس کیلئے ٹائلِٹ پیپرز کااستِعمال ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل یورپ میں پردے کے حصّوں کے مُہْلِک(مُہْ۔لِک) امراض بالخصوص پردے کی جگہ کا کینسر تیزی سے پھیلنے کی خبریں اخبارات میں شائِع ہوئیں، تحقیقی بورڈ بیٹھا اور اُس نے نتیجہ یہ بیان کیا کہ ان امراض کے دو ہی اسباب سامنے آئے ہیں (۱) ٹائلِٹ پیپر کا استِعمال کرنا اور(۲) پانی کا استِعمال نہ کرنا
ٹائلِٹ پیپر سے پیدا ہونے والے امراض
ٹائلِٹ پیپر بنانے میں بعض ایسے کیمیکل استِعمال ہوتے ہیں جو جِلد (چمڑی) کیلئے انتِہائی نقصان دہ ہیں۔ اس کے استِعمال سے جِلدی اَمراض پیدا ہوتے ہیں جیسا کہ ایگزیما اور چمڑی کا رنگ تبدیل ہونا۔ ''ڈاکٹر کینن ڈیوس ''کا کہنا ہے:ٹائلِٹ پیپرز کا استِعمال کرنے والے ان امراض کے استِقبال کی تیّاری کریں (۱) پردے کی جگہ کا کینسر (۲) بھگندر (ایک پھوڑا جو مَقعد کے آس پاس ہوتا یعنی بیٹھنے کی جگہ پر اور بہت تکلیف پہنچاتا ہے)(۳) جِلداِنفیکشن (Skin Infection) (۴)پھپھوندی کے اَمراض (VIRAL DISEASES)
ٹائلِٹ پیپر او ر گُردوں کے امراض
اِطبّاء کا کہنا ہے کہ ٹائلِٹ پیپرسے صفائی برابر نہیں ہوتی لہٰذا جراثیم پھیلتے اور بدنِ انسانی کے اندر جا کر طرح طرح کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔ خُصُوصاً