Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
206 - 308
بائیں پاؤں پر وزن ڈالنے کی حکمت
    رَفَعِ حاجت کے وَقت اُکڑوں بیٹھ کر دایاں ( سیدھا ) پاؤں کھڑا یعنی اپنی اصلی حالت پر (NORMAL)رکھ کر بائیں یعنی الٹے پاؤں پر وزن دینے سے بڑی آنت جو کہ الٹی طرف ہوتی ہے اور اُسی میں فضلہ ہوتا ہے اُس کا مُنہ اچّھی طرح کھل جاتا اور بآسانی فراغت ہوجاتی اور پیٹ اچّھی طرح صاف ہو جاتا ہے اور جب پیٹ صاف ہوجائے گاتو بَہُت ساری بیماریوں سے تحفُّظ حاصِل رہے گا۔
کرسی نُما کموڈ
    افسوس !آج کل اِستِنجاکیلئے کموڈ (COMMODE) عام ہوتا جا رہا ہے اِس پر کُرسی کی طرح بیٹھنے کے سبب ٹانگیں پوری طرح نہیں کھلتیں، اُکڑوں بیٹھنے کی ترکیب نہ ہونے کے سبب اُلٹے پاؤں پر وَزن بھی نہیں دیا جاسکتا اور یوں آنتوں اور مِعدہ پر زور نہیں پڑتا اس لئے برابر فراغت نہیں ہو پاتی کچھ نہ کچھ فُضلہ آنت میں باقی رہ جاتا ہے جس سے آنتوں اورمِعدے کے مُتَعدِّد امراض پیدا ہونے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ کموڈ کے استِعمال سے اعصابی تَناؤ پیدا ہوتا ہے ، حاجت کے بعد پیشاب کے قطرات گرنے کے بھی خطرات رہتے ہیں۔
پردے کی جگہ کا کینسر
    کرسی نُما کموڈ میں پانی سے استِنجا کرنا اور اپنے بدن اور کپڑوں کو پاک
Flag Counter