خواہی اقرار کر ہی لیتے ہیں۔ اِس کی جھلک اِس حکایت میں مُلاحَظہ فرمایئے:چنانچِہ فِزیالوجی کے ایک سینئر پروفیسر کا بیان ہے : میں اُن دنوں مراکش میں تھا، مجھے بخار آگیا ، دوا کیلئے ایک غیر مسلِم بڈھے گھاگ ڈاکٹر کے پاس پہنچا ، اُس نے پوچھا : کیا مسلمان ہو؟ میں نے کہا: ہاں مسلمان ہوں اور پاکستانی ہوں۔ یہ سُن کر کہنے لگا: اگر تمہارے پاکستان میں ایک طریقہ جو خود تمہارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بتایا ہوا ہے زندہ ہو جائے تو پاکستانی بَہُت سارے امراض سے بچ جائیں! میں نے حیرت سے پوچھا: وہ کون سا طریقہ ہے؟ بولا: اگر قَضائے حاجت کیلئے اسلامی طریقے پر بیٹھا جائے تو اپنڈے سائِٹس (APPENDICITIS)دائمی قبض ، بواسیر اور گردوں کے امراض نہیں ہوں گے!