Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
203 - 308
(4)ڈَھیلوں سے طہارت اُس وَقت ہو گی کہ نَجاست سے مَخرج (یعنی خارج ہونے کی جگہ )کے آس پاس کی جگہ ایک دِرَہم1؎ سے زِيادہ آلودہ نہ ہو اور اگر دِرَہم سے زِيادہ سَن جائے تودھونا فرض ہے ،مگر ڈَھیلے لینا اب بھی سنّت رہے گا (5)کنکر، پتھر، پھٹا ہوا کپڑا ، (پھٹا ہوا کپڑا یا درزی کی بے قیمت کترن بہتر یہ ہے کہ سوتی (COTTON) ہوتاکہ جلد جذب کر لے )یہ سب ڈَھیلے کے حکم میں ہیں ،ان سے بھی صاف کر لینا بلا کراہت جائز ہے (6) ہڈّی اور کھانے اور گوبر اور پکّی اینٹ اور ٹھیکری اور شیشہ اور کوئلے اور جانور کے چارے سے اور ایسی چیز سے جس کی کچھ قیمت ہو، اگرچِہ ایک آدھ پیسہ سہی، ان چیزوں سے اِستِنجا کرنا مکروہ ہے۔(7) کاغذ سے اِستِنجا منع ہے ، اگرچِہ اُس پر کچھ لکھا نہ ہو، یا ابو جہل ایسے کافِر کا نام لکھا ہو (8) داہنے(یعنی سیدھے) ہاتھ سے اِستِنجاکرنا مکروہ ہے، اگر کسی کا بایاں ہاتھ بیکار ہو گیا، تو اسے دہنے ( سیدھے ) ہاتھ سے جائز ہے (9) جس ڈَھیلے سے ایک باراِستِنجاکر لیا اسے دوبارہ کام میں لانا مکروہ ہے، مگر دوسری کروٹ اس کی صاف ہو تو اس سے کر سکتے ہیں۔ (10) عورت کے لئے طریقہ یہ ہے کہ پہلا ڈھیلا آگے سے پیچھے کو لے جائے، اور دوسرا پیچھے سے آگے کی طرف ، اور تیسرا آگے سے پیچھے کو (11) پاک ڈھیلے داہنی( سیدھی ) جانب رکھنا اور بعدکام میں لانے کے، بائیں (الٹے ہاتھ کی ) طرف ڈال دینا،
1 درہم کی مقدار"نجاست کا بیان'' میں ملا حظہ فرمائیے
Flag Counter