( سُنَنُ النَّسَائی ص۱۴ حدیث ۳۴)
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں :حُجر سے مُراد یا زمین کا سُوراخ ہے یا دیوار کی پَھٹَن(یعنی دراڑ)، چُونکہ اکثر سوراخوں میں زہریلے جانور(یا) چِیونٹیاں وغیرہ کمزور جانور یا جنّات رہتے ہیں ، چِیوُنٹیاں پیشاب یا پانی سے تکلیف پائیں گی یا سانپ وجِنّ نِکل کر ہمیں تکلیف دیں گے، اس لیے وہاں پیشاب کرنا منع فرمایا گیا ۔ چُنانچِہ(حضرتِ سیِّدنا) سعد ابنِ عُبادَہ انصاری(رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کی وفات اسی سے ہوئی کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنه نے ایک