Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
199 - 308
    بہتر یہ ہے کہ ساتھ میں یہ دُعا بھی ملا لے اِس طرح دو حدیثوں پر عمل ہو جائیگا : غُفْرَانَکَ ترجمہ : میں اللہ عزوجل سے مغفِرت کا سُوال کرتا(کرتی) ہوں۔
     (سُنَنُ التِّرْمِذِیّ، ج۱ص۸۷حدیث ۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آب زم زم سے استِنجا کرنا کیسا؟
 (1)زمزم شریف سے استنجا کرنا مکروہ ہے اور ڈَھیلا نہ لیا ہو تو ناجائز۔
 (بہار شریعت حصہ۲ص۱۳۵)
 (2)وُضو کے بقیہ پانی سے طہارت کرنا خلافِ اَولیٰ ہے۔ (ایضاً) (3)طہارت کے بچے ہوئے پانی سے وُضو کر سکتے ہیں، بعض لوگ جو اس کو پھینک دیتے ہیں یہ نہ چاہيے اسراف میں داخل ہے۔            (ایضاً)
اِستِنجا خانہ کا رُخ دُرُست رکھئے
    اگرخدانخواستہ آپ کے گھر کے اِستنجا خانہ کا رُخ غَلَط ہے یعنی بیٹھتے وَقت قِبلہ کی طرف مُنہ یا پیٹھ ہوتی ہے تو اِس کو دُرُست کرنے کی فوراً  ترکیب کیجئے ۔ مگر یہ ذِہن میں رہے کہ معمولی سا تِرچھا کرنا کافی نہیں۔ W.C. اِس طرح ہو کہ بیٹھتے وَقت مُنہ یا پیٹھ قِبلہ سے 45ڈگری کے باہَر رہے۔ آسانی اِسی میں ہے کہ قِبلہ سے 90ڈگری پر رُخ رکھئے۔ یعنی نَماز کے بعد دونوں بار سلام پھیرنے میں جس طرف منہ کر تے ہیں ان دونوں سَمتوں میں سے کسی ایک جانِب W.C.کا رُخ رکھئے۔
Flag Counter