Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
197 - 308
    (3)پھر پہلے الٹا قدم اِستنجا خانے میں رکھ کر داخِل ہوں(4) سر پر دُوپٹاّوغیرہ اچھی طرح لپیٹ لیجئے تاکہ اس کا کَنارہ وغیرہ نَجاست میں گر کر ناپاک نہ ہوجائے (5) ننگے سر اِستِنجاخانے میں داخِل ہونا ممنوع ہے(6) جب پیشاب کرنے یا قضائے حاجت کے لئے بیٹھیں تو منہ اور پیٹھ دونوں میں سے کوئی بھی قِبلہ کی طرف نہ ہو اگر بھول کرقِبلہ کی طرف مُنہ یاپُشت کرکے بیٹھ گئی تو یاد آتے ہی فوراً قبلہ کی طرف سے اس طرح رُخ بدل دے کہ کم از کم45 ڈگری سے باہر ہو جائے اس میں اُمّید ہے کہ فوراً اس کے لئے مغفِرت و بخشش فرمادی جائے(7) اکثر اسلامی بہنیں بچے کو پیشاب یا پاخانے کے لئے جب بٹھاتی ہیں تو قِبلہ کی سَمت کا خیال نہیں رکھتیں، لہٰذا ان کو چاہئے کہ بچے کو اس طرح بٹھائیں کہ اس کا منہ یا پیٹھ قِبلہ کو نہ ہو۔ اگر کسی نے ایسا کیا تو وہ گنہگار ہوگی(8)جب تک قضائے حاجت کے لئے بیٹھنے کے قریب نہ ہو کپڑا بدن سے نہ ہٹائے اور نہ ہی حاجت سے زیادہ بدن کھولے (9) پھر دونوں پاؤں ذرا  کُشادہ کرکے بائیں( یعنی الٹے) پاؤں پر زور دے کر بیٹھے کہ اِس طرح بڑی آنت کا مُنہ کُھلتا ہے اور اِجابت آسانی سے ہوتی ہے(10) کسی دینی مسئلے پر غور نہ کرے کہ محرومی کا باعث ہے (11) اس وَقت چھینک (12) سلام یا (13) اذان کا جواب زبان سے نہ دے(14) اگرخود چھینکے تو زَبان سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نہ کہے ،دل میں کہہ لے(15) بات چیت نہ کرے (16) اپنی شرم گاہ کی طرف نہ دیکھے(17) اُس نَجاست کونہ دیکھے جو بدن سے نکلی ہے